تہران- ارنا- ایران کی یوتھ والی بال ٹیم نے منامہ میں عالمی چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے میچ میں پولینڈ کو لگاتار تین سیٹ میں شکست دے دی۔
یہ فتح ایسے وقت میں حاصل ہوئی جب تہران کی میزبانی میں منعقدہ عالمی یوتھ چیمپئن شپ میں ایرانی ٹیم کو پولینڈ کے ہاتھوں دو میچوں میں شکست ہوئی تھی اور آج کے اس میچ میں اس نے اپنے حریف سے دونوں شکستوں کا بدلہ لے لیا۔
ایران کی ٹیم نے پولینڈ کو لگاتار 25:17، 25:23 اور 25:23 سے شکست دے کر ٹاپ فور ٹیموں میں پہنچنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا۔ یوتھ گروپ کی عالمی درجہ بندی میں پولینڈ کی ٹیم اس وقت دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایران آٹھویں نمبر پر ہے۔
ایران کے پوریا حسین خانزادہ میچ میں 17 پوائنٹس کے ساتھ جبکہ پولینڈ کے پیوٹر سلویکا 14 پوائنٹس کے ساتھ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایران کی یوتھ والی بال ٹیم ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں بدھ کو تھائی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے http://twitter.com/Irna_Urdu-
آپ کا تبصرہ